واشنگٹن،8اکتوبر(ایجنسی) امریکا کے دورے پر گئے ہوئے جرمن صدر یوآخم گاؤک نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر گاؤک نے کہا کہ مہاجرین کا مسئلہ ایک بڑا انسانی چیلنج ہے اور اِس سے صرف یورپ کو ہی نبردآزما نہیں ہونا
چاہیے بلکہ امریکا بھی اِس کو تسسلیم کرتے ہوئے وسیع تر کمِٹمنٹ کا اظہار کرے۔ گاؤک کے ساتھ ملاقات کے دوران اوباما نے جواباً کہا کہ وہ مہاجرین سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ ہیں اور وہ اِسے جرمنی کے سیاسی استحکام کے لیے خطرہ بھی خیال کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے جرمنی کو یورپ کے لیے رول ماڈل بھی قرار دیا۔